بھمبر، سیاسی کارکن کسی جماعت وبرادری سے تعلق رکھتا ہو سیاست میں اپنی جگہ بنا لیتا ہے، علی بابر ذوالقرنین

ہفتہ 26 ستمبر 2020 16:00

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ علی بابر ذوالقرنین خان نے کہا ہے کہ دنیا آسمان تک پہنچ گئی برادری ازم کی سیاست دم توڑ چکی، سیاسی کارکن کسی جماعت وبرادری سے تعلق رکھتا ہو سیاست میں اپنی جگہ بنا لیتا ہے، میر ا اور انوار الحق چولی دامن کا ساتھ ہے ملکر الیکشن لڑیں گے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کی آفر ہے، سیاسی کارکنوں کے مشورہ کے بعد فیصلہ کریں گے حلقہ کے تمام لوگوں سے رابطے میں ہوں جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، میرے والد سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان کی جو عوام کے لیے خدمات ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں، حلقہ بھمبر کے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں ان کا شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست میرا مشن ہے اور منشور کا قائل ہوں، کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی، ووٹ نہ دینے والوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا اور انہیں گلے لگایا۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں