چوہدری انوارالحق نے اپنی رہائش گاہ پر ضلعی انتظامیہ کااجلاس طلب کرلیا،عوام علاقہ کے مسائل حل کرنے کے احکامات

ڈی ایچ کیوہسپتال کاانتظام انصرام بہتربنانے ،مریضوں کے بہترین طبی علاج معالجے کاحکم ،مون سون ایمرجنسی کے دوران ریڈالرٹ جاری کرنے کی ہدایت

ہفتہ 1 جولائی 2023 18:30

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2023ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق نے اپنی رہائش گاہ پر ضلعی انتظامیہ کااجلاس طلب کیا۔اس موقع پر عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ضلعی انتظامیہ کو عوام علاقہ کے مسائل حل کرنے کے احکامات صادر کئے،پانی، بجلی، صحت ،تعلیم،بلدیہ کی حدود میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے احکامات صادر کیے۔

ڈی ایچ کیوہسپتال کاانتظام انصرام بہتربنانے اورمریضوں کے بہترین طبی علاج معالجے کاحکم دیا،مون سون ایمرجنسی کے دوران ریڈالرٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جوافسر اس دوران ضلع سے باہرجائے گا اسکے خلاف سخت ایکشن ہوگا،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال کو حکم دیاکہ افسرمال دو روز میں ڈی ایچ کیوہسپتال کی اراضی کی نشاندہی،رقبہ کی واگذاری کروا کر رپورٹ دیں،ہسپتال میں سیوریج کانظام ایک ہفتہ میں بہتر کرنے کا حکم دیا،ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لئیسی ٹی سکین مشین کی تنصیب کاحکم دیتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے کہاکہ ریاست بھرمیں عوام کے جان و مال کے تحفظ،تعلیم صحت کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

بھمبرڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس اور ڈی ایم ایس 12،12 گھنٹوں کی شفٹس میں کام کریں۔بجٹ میں جس ملازم کا جو کام ہے وہی کام کرے،جب ریاست کے وزیراعظم نے اپنے صوابدیدی اختیارات ختم کردیئے تو کسی افسر کو کوئی صوابدیدی اختیارکاحق نہیں۔جو غلط روایات چلتی آرہی ہیں وہ سب ختم ہوں گی۔وزیراعظم مانیٹرنگ سیل کی ٹیمزدفاتر کی خفیہ پٹرتال کریں گی۔

محکمہ مال کو سائلین کی فائیل 7 دن میں یکسوکرنے کا حکم دیا،ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرناصراقبال چوہدری کو ہدایت کی ہسپتال میں فوری بہتری لائیں ورنہ سخت کاروائی ہوگی،۔مریضوں کی صحت کے لئے ہرقسم کے وسائل دیں گے لیکن پھر کڑا احتساب ہو گا۔ایکسئین شاہرات،ایکسئین برقیات،عمارات،پبلک ہیلتھ کو حکم دیا کہ عوام کو ریلیف دیں۔شاہراہ عام،مفیدعام قبرستانوں پرقابض افراد کو بے دخل کیاجائے۔وزیراعظم سے عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں جن کے جملہ مسائل کوفوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں