مچھ،بولان شاہراہ پر ٹھیکیدار اور این ایچ اے کی غفلت کے باعث حادثات معمول بن گئے

جمعرات 28 مئی 2020 22:06

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) بولان شاہراہ پر ٹھیکیدار اور این ایچ اے کی غفلت کے باعث حادثات معمول بن گئے، کولپور تا نوتال شاہراہ پر جگہ جگہ کٹ لگائے گئے ہیں* *جس کی وجہ سے حادثات رونما اور کئی افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ان خیالات کا اظہار گڈز ٹرانسپورٹ کچھی بولان کے رہنما حاجی محمد رحیم سمالانی نے مقامی صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں کہاکہ بولان قومی شاہراہ پر ہرسال درجنوں افراد ناگہانی موت کا شکار ہورہے ہیں چند ماہ قبل روڑٹھیکیدار نے کولپور تا نوتال شاہراہ پر جگہ جگہ سے کٹ لگا کر چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے حادثات میں کافی اضافہ ہوگئے ہیں این ایچ اے حکام کی چشم پوشی نے کئی گھر اجاڑ دیے۔

انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا تو ایسے جان لیوا حادثات کی روک تھام ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

عید کے دنوں میں درجنوں افراد مذکورہ کٹوں میں اپنے جان گنوا بیٹھے درجنوں زخمی عمر بھر کیلئے معذور ہوگئے ہیں شاہراہ پرکٹ بھی انتہائی غیر مناسب طریقے سے سڑک کے عین درمیان لگائے گئے ہیں ۔بولان قومی شاہراہ پرحادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہی* *جو تشویشناک آمر ہے جس کی وجہ سے بہت سے گھرانوں کے چراع ہمیشہ کے لئے بجھ جاتے ہیں آئے دن ناگہانی حادثاتی موت نے ہر گھر کا سکون تباہ و برباد کر دیا ہیانھوں نے کہا کہ حادثات کا ایک تو سب سے بڑی یہ بھی ہے کہ لوگ گھروں سے نکلتے ہیں مگر غلط ڈرائیونگ اور دیگر کار بی* *مقصداورادھورے قوانین کی نظر ہو جاتے ہیں،انسانی موت بہت ہی سستی اور بے معنی سی چیز بن کر رہ گئی ہے، لوگ مر جاتے ہیں،مگر کوئی پرسانِ حال نہیں ہوتا،بس اتنا کہہ دیا جاتا ہے کہ اس کی زندگی ہی اتنی تھی، قوانین کو درست کرنے کی بجائے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بجائے تقدیر کو ذمہ دار قرار دے دیا جاتا ہیحادثات ہونے کی ایک وجہ سڑکوں پر ٹریفک کا زیادہ ہونا،اور لوگوں کا کم سے کم وقت میں اپنی منزل پر پہنچنا دوسری جانب جگہ جگہ سیشاہراہ کو کٹ لگاکر چھوڑدیناچونکہ ٹریفک کے زیادہ ہونے سے راستے مسدود ہو جاتے ہیں،اور لوگ کسی نہ کسی طرح راستے بنانے کی کوشش کرتے ہیں،جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں گاڑیوں کو جلد سے جلد نکالنے کی کوشش کرنا بھی حادثات کا باعث بن جاتا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ بولان قومی شاہراہ پرجگہ جگہ سے لگائے گئے کٹوں کو فلفور پر کیا جائے اور بولان قومی شاہراہ کو کشادہ و ٹریفک قوانین کو لاگو کیا جائے بصورت دیگر گڈز ٹرانسپورٹ این ایچ اے کی غفلت کیخلاف احتجاج پر مجبورہوں گے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں