عمران خان خجک نے بطور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کچھی ادارے کو صرف فعال ،دور دراز عوام کو دہلیز پر طبی سہولیات پہنچائیں، پیرا میڈیکس کچھی

جمعہ 23 فروری 2024 21:47

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) عمران خان خجک نے بطور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کچھی ادارے کو نہ صرف فعال بنایا بلکہ ضلع بھر کے دور دراز کے عوام کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات پہنچائی عوام انکی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھے گے،پی پی ایچ آئی کچھی پیرا میڈیکس کے صدر ظفر رند دیگر عہدیداروں شہزاداحمد،اشتیاق ظہیر صدیقی،محمد عارف بنگلزئی،سکندر علی بنگلزئی،عبدالرزاق لہڑی،عبدالقیوم جمالی،صغیراحمد بھنگر و دیگر نے اپنے جاری کردہ مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے پی پی ایچ آئی کچھی کے سابق ڈی ایس ایم عمران خان خجک نہ صرف ایک بہترین آفیسر بلکہ ملنسار شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے بطور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کچھی کو ضلع میں فعال بنایا ان کے دور میں ضلع بھر کے تمام بی ایچ یوز فعال کردار ادا کررہے ہیں اور یہ سلسلہ انشا اللہ جاری ساری رہے گا عمران خان خجک نے اپنے دور میں ضلع بھر کے عوام کو دور دراز کے تمام بنیادی مراکز صحت میں انکی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی میں جو عملی کردار ادا کیا انکی مثال نہیں ملتی ضلع کچھی کے پیرا میڈیکس نو تعینات ڈی ایس ایم سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے پیشرو آفیسر کی تقلید کرتے ہوئے ادارے کو مزید بہتری کی جانب گامزن کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں