آئو بچو سکول چلیں انرولمنٹ مہم کے حوالے سے ضلعی سطح کی واک اور سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 9 مارچ 2024 22:39

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رند علی میں آئو بچو سکول چلیں انرولمنٹ مہم کے حوالے سے ضلعی سطح کی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم ام سلیط، ڈسٹرکٹ آفیسر میڈم عائشہ بگٹی، ڈسٹرکٹ آفیسر احسان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، PTSMC سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ممبران، LEC ممبران ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ESP/UNICEF محمد اعظم مری، ESP ٹیم اور ڈسٹرکٹ کچھی کے پریس میڈیا کے نمائندے موجود تھے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کچھی نے پروگرام کا آغاز درخت لگا کر کیا پھر واک کا اہتمام کیا گیا، واک میں طلبائ کے ساتھ تمام شرکائ نے شرکت کی۔ آخر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم ام سلیط نے کہا کہ تعلیم خدا کی طرف سے دی گئی نعمت ہے جو انسان کو شعور دیتی ہے تو آئے اپنے بچوں کو اس شعور کا حصہ بنائیں بچوں کو تعلیم کی زیور سے ہی روشن مستقبل فراہم کیا جاسکتا ہے نئے نسل کے ہاتھ میں کتاب علم کی روشنی سے جہالت کا خاتمہ کیا سکتا ہے بڑھا لکھا کچھی بڑھا لکھا بلوچستان پڑھا لکھا پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا انھوں نے کہا کہ تعلیمی سال 2024 کا آغاز ہو چکا ہے، ہمارے ضلع کچھی میں 492 سکول ہیں۔

(جاری ہے)

اس سال میں ہمارے پاس نئے بچوں کا ہدف 7798 ہے جسے حاصل کرنا ہے، ہم تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گھر گھر پیغام پہنچائیں گے کہ سکول جانے کی عمر کا کوئی بھی لڑکا/لڑکی سکول سے باہر نہ رہے،ہر بچہ سکول میں اچھا کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم دیئے گئے ہدف کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ اس مہم میں محکمہ تعلیم یونیسیف کے تعاون سے تمام تحصیلوں، کلسٹر اور سکولوں کی سطح پر داخلہ مہم، واک اور سیمینار کا انعقاد کرے گا اور تمام تحصیلوں میں سپیکر سے اعلان ہوگا، اور انرولمنٹ مہم واک/سیمینار ڈور ٹو ڈور لیول پر ہوگا تاکہ یہ مہم زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے اور وہ اپنے بچوں کو سکول لے آئیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں