ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے ، میر پرویز احمد لہڑی

دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے

جمعہ 22 مارچ 2024 22:54

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) بینظیر نشوونما پروگرام کے زیر اہتمام ضلع کچھی میں خصوصی آگاہی مہم کا آغاز ہو گیا آگاہی مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر میں سیمنار و بعد ازاں واک کا اہتمام کیا گیا پروگرام کی قیادت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بینظیر نشوونما پروگرام سردار زادہ میر پرویز احمد لہڑی نے کی پروگرام واک میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر یونیسیف شاہ زیب احمد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بلوچستان نیوٹریشن اینڈ ڈائرکٹوریٹ مقبول احمد کھوسہ ایم اینڈ ای آفیسر بینظیر نشوونما پروگرام کچھی میڈم کرن بلوچ ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر یونیسیف میڈم صابراں خالد مری و دیگر طبی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پے غزائی نشوونما کے حوالے سے نعرے درج تھے بہتر زندگی کا بہترین۔

(جاری ہے)

آغاز زندگی کے پہلے ہزار دن مثبت انفرادی و سماجی رویے ما اور بچوں کی غذائیت بہتر صحت اور اچھی زندگی کی خاطر بینظیر نشوونما پروگرام حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہے خواتین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو صحت مند غزا فراہم کریں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بینظیر نشوونما پروگرام سردارزادہ میر پرویز احمد لہڑی کا شرکا سے خطاب انھوں نے کہا کہ کہا کہ خواتین علاج معالجے پر خرچ کرنے کے بجائے غزائی ضروریات اور حفظان صحت کا خیال رکھیں انھوں نے کہا کہ غذا سے ہمارے بہت سے مسائل خود بخود ختم ہونگے اور بہت سی مہلک بیماریوں سے بج سکیں گے بچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے اور دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں