ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 206سے متعلق اہم ترین ذمہ داریاں ضلعی صدر پی ٹی آئی وہاڑی امجد حمید چوہان کو سونپ دی گئیں

ہفتہ 20 نومبر 2021 20:20

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2021ء) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 206سے متعلق اہم ترین ذمہ داریاں ضلعی صدر پی ٹی آئی وہاڑی امجد حمید چوہان کو سونپ دی گئیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صدر جنوبی پنجاب پی ٹی آئی عون عباس پپی اور صدر پی ٹی آئی ضلع وہاڑی امجد حمید چوہان کی ایک خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں ضمنی الیکشن کمپین کو آرگنائز کرنے اور ایک منظم اور متحرک کمپین چلانے کی ذمہ داری امجد حمید چوہان کو سونپی گئی اس موقع پر امجد حمید چوہان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دن رات محنت کر رہے ہیں اور انشااللہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 206کے ووٹرز عمران خان کے ویژن اور عوام دوست پالیسیوں کو ووٹ دے کر ان کی جیت کو یقینی بنائیں گے اس موقع پر جنرل سیکر ٹری جنوبی پنجاب معین قریشی ،ڈپٹی جنرل سیکر ٹری مصدق شاہ ،مہر عمران دھول صدر ضلع خانیوال ،انجینئر محمد رمیض فہد اقبال چوہدری بھی موجود تھے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں