پی ٹی آئی کو الیکشن میں پاکستان قوم نے جو مینڈیٹ دیا تھا اسے واپس لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سردار خالد نثار ڈوگر

بدھ 6 مارچ 2024 20:07

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم عمران خان کو رہا کروا کے وزیر اعظم بنائے گی بدترین دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ جعلی مینڈیٹ زدہ حکومت کو نہیں چلنے دیں گے،پی ٹی آئی کو الیکشن میں پاکستان قوم نے جو مینڈیٹ دیا تھا اسے واپس لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی الیکشن کمیشن نے پوری دنیا میں جعلی الیکشن کے ذریعے اس ملک کی بدنامی کروائی ہے عوام کل بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی تھی آج بھی انکے ساتھ کھڑی ہے حکومت میں آنے کے بعد بھی جعل ساز خوف کے عالم میں ہیں انشاء اللہ ہم عوام کا دیا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر رہیں گے اور عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنا کر قوم کو مشکلات سے نکالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاوں 445/ای بی میں پی ٹی آئی راہنماء ندیم سندھو کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر راہنماء پی ٹی آئی چوہدری اعجاز اسلم، آئی ایس ایف کے راہنماء شانی بھٹہ،عدنان ڈوگر ایڈووکیٹ اور دیگر راہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں