چاغی، انتظامیہ کی بے بسی اور قبضہ گروپ کے ظلم کے ستائے مظلوم اپنے فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گئے

جمعہ 13 مئی 2022 17:06

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) انتظامیہ کی بے بسی اور قبضہ گروپ کے ظلم کے ستائے مظلوم اپنے فریاد لے کر پریس کلب پہنچے ضلع چاغی کے علاقے آمین آباد کے رہائشی ڈاکٹر عبدالسلام محمد حسنی حفیظ اللہ محمد حسنی عبدالمطلب محمد حسنی عبدالغنی محمد حسنی منظور احمد محمد حسنی اسامہ محمد حسنی اور دیگر نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کلی جانو خان آمین آباد جہاں پر ہم صدیوں سے رہائش پذیر ہیں ریونیو ریکارڈ میں کلی اور اس پاس کے اراضیات ڈپٹی کمشنر چاغی کے نام پر تاحال درج ہے جو کہ تقریباً دو ہزار ایکڑ پر محیط ہے علاؤہ ازیں ہمارے علاؤہ اس کلی میں تقریباً ستر دیگر گھرانے آباد ہیں جس میں تقریباً بیس گھرانے جوکہ قبضہ مافیا کے ہاتھوں حراساں اور بلیک میل ہے جہاں پر قبضہ مافیا نے انہی اراضیات پر قبضہ کرکے کلی میں آنے جانے والے رستے بند کردئیے جہاں پر اسکول کے بچے بچیاں اسکول تک نہیں جا سکتے اور خواتین کے لئے کوئی دوسرا متبادل رستہ بھی نہیں ہے قبضہ مافیا گروپ نے علاقے میں اپنا ایک الگ قانون بنایا ہے جو جس طرح بھی کریں کوئی اس سے نہیں پوچھتا چند مہینے قبل جب کلی کے سفید ریش اور معتبرین نے قبضہ مافیا کو انکے کرتوتوں پر چھپ کرانے کی کوشش کی تو قبضہ مافیا نے لاؤ لشکر کے ساتھ مل کر کلی کے معزز سفید ریشوں پر حملہ کرکے انہیں بری طرح زخمی کردیا اور ایک معزز شخص ڈاکٹر عبدالسلام محمد حسنی کے سر پر کافی چوٹیں آئی جنہیں طبی امداد دینے کے بعد کویٹہ میں علاج کرایا گیا اس دوران جب قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کیا اور ایف آئی آر میں قبضہ گروپ کے سربراہ حاجی جانو خان کا نام بھی دیا مگر انتظامیہ اور بااثر لوگوں کے پشت پناہی پر اسے آج تک گرفتار نہیں کیا گیا اور وہ آج بھی دندناتے پھر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے قبضہ مافیا کے غنڈہ گردی کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا تھا کہ قبضہ گروپ نے ہمارے امدورفت کیلئے تمام رستے بند کردئیے ہیں عدالت نے امدورفت کیلئے فوری احکامات جاری کیے کہ جلد رستے کھولیں جائے مگر عدالتی احکامات کے باوجود تاحال انتظامیہ اس پر کوئی ایکشن نہیں لے رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم قبضہ مافیا کے اس رویے سے انتہائی تنگ آ چکے ہیں اور اگر ایسے عناصر کی سرکوبی نہیں کی گئی تو قبائلی تصادم کا خطرہ ہے لہذا ڈپٹی کمشنر چاغی ان تمام تر صورتحال کا بغور جائزہ لے کر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کریں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں