دالبندین اقلیت تاجر راج کما رکٹاریہ نے دس ہزار ڈیم فنڈز میں جمع کرکے مہم کا آغاز کردیا

بدھ 12 ستمبر 2018 23:07

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) دالبندین اقلیت تاجر راج کما رکٹاریہ نے دس ہزار ڈیم فنڈز میں جمع کرکے مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

دالبندین کے تاجر اور اقلیت رہنما راج کمار کٹاریہ نے گزشتہ روز چیف جسٹس اور وزیر اعظم کی اپیل پر ڈیم فنڈز اکاونٹ میں دس ہزار جمع کرکے مہم کا آغاز کردیا تاجر را ج کمار کٹاریہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا پاکستان ہمارا ملک ہے اس ملک سے ہمیں بے پناہ محبت ہے اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے تاجر برادری کو بڑھ چڑ ھ کر اس مہم میں حصہ لینا چایئے دالبندین ضلع چاغی کے اقلیت ودیگر تمام تاجر ڈیم فنڈز کے لیئے اپنی حیثیت کے مطابق رقم جمع کریں تاکہ یہ ڈیم بن سکیں انکا مزید کہنا تھا پاکستان بھر میں اقلیت برادری جو ملک سے باہر ہے یا ملک کے اندر موجود ہیں وہ ضرور اس مہم میں حصہ لیں اور اپنی حصہ کا رقم جمع کریں تاکہ یہ ڈیم بن سکیں چونکہ یہ ڈیم ہمارے ملک اور ہمارے بچوں کا مستقبل ہے پاکستان سرسبز و شاداب ہوگا تو ہم خوشحال ہونگے اقلیت رہنما راج کمار کٹاریہ نے نجی بنک میں ڈیم فنڈز اکاونٹ میں دس ہزار روپے جمع کرکے مہم کا آغاز کردیا ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں