صوبائی حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے مسائل کی حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے،

ضلع چاغی سمیت نوکنڈی کے تعمیر وترقی میں بھرپور کرداد ادا کرینگے،صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی کی کھلی کچہری سے خطاب

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:30

چاغی۔ 22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے مسائل کی حل کیلئے بھرپور کوششیں اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاغی کے علاقے نوکنڈی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سردارزادہ میر عمیر محمدحسنی، اے سی تفتان حبیب نصیر ناصر ،میر علی جان نوتیزئی، خان محمد آصف خان سنجرانی،میر رحمن خان بلوچ،ملک محمداعظم محمدزئی، سردار حاجی نوربخش شیرزئی ،مولانا محمد عالم محمدحسنی،حاجی امان اللہ مینگل ،حاجی رفیق ساسولی و دیگرقبائلی و سیاسی وسماجی نمائندوں کے علاوہ ضلعی افیسران بھی موجود تھے، سابق رکن ضلع کونسل چاغی خان محمدآصف سنجرانی سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے علاقے کے چیدہ چیدہ مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہوں آپ لوگوں کی قیمتی ووٹوں سے مجھے یہ سب اعزاز ملے ہیں میں اپ لوگوں کو جوابدہ ہوں کسی کو مایوس نہیں کرینگے سب کو ساتھ لیکر ضلع چاغی سمیت نوکنڈی کے تعمیر وترقی میں بھرپور کرداد ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن و امان،صحت آبنوشی اور تعلیمی مسائل حل کرنا میر ی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نام پہ نہ کوئی رشوت لے سکے گا اور نہ کسی ادارے یا افیسران کو تنگ کریگا، ضلع چاغی کے چیک پوسٹوں سے رشوت خوری اور بھتہ خوری کا خاتمہ کرکے دم لینگے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کو امن کا گہوراہ بنائینگے چوری و ڈکییتی کے واردتوں کی اطلاع ہے لیویز کو جدید اسلحہ سے لیس کرکے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مکمل اختیار سونپ دی ہے،ہر صورت میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ،انہوں نے نوکنڈی کے لیے سرے دست اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امسال ریسٹ ہاوس کی تعمیر اور ساتھ ہی مرکزی بوائز ہائی سکول کے خستہ حال بلڈنگ اور ہال کو بناکر ماڈل سکولوں کے صفحوں میں شامل کرینگے ،انہوں نے کہا کہ گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کو جلد مکمل کرکے علاقے سے پانی کا مسئلہ ختم کیا جائیگا ،اس حوالے سے افیسران کیساتھ میٹنگ کرکے جلد از جلد اسکیم کا پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کردار ادا کرکے ار ایچ سی میں ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ نوکنڈی آر ایچ سی کو اپ گریڈ کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے، انہوں نے کہا کہ عوامی اصرار پہ لیویز تھانے کی مرمت بھی کی جائیگی تاکہ قیدیوں کو ہرممکن سہولت مل سکے ،انہوں نے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کے بعد علاقے میں بلیک ٹاپ سڑکوں کا بھی جال بچھایا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہود کیلئے وسیع پلان مرتب کرکے ماڈل ضلعوں کی سطح پہ لائینگے اور انشاء اللہ عوام جلد موجودہ حکومت اور میرے ایم پی اے کے دور میں تبدیلی محسوس کرینگے اور ضلع چاغی کی پسماندگی کی دور کرکے عوام کو ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائینگے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں