چاغی، سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا

بدھ 15 جنوری 2020 17:46

چاغی۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) چاغی میں سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کو ایرانی شہر میرجاوا سے ملانے والی ریلوے ٹریک حالیہ شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں سے شدید متاثر ہوئی تھی، جس کی وجہ سے پاک ایران مال بردار ٹرین سروس گزشتہ کئی روز سے معطل ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ٹرین سروس کی بحالی کے لیے دستیاب مشنری اور ورکرز کے ذریعے ریلوے ٹریک کے متاثرہ حصوں کی مرمت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں