سانحہ 8اگست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،محمد بخش بلوچ

تاریخ گواہ ہیں کہ جب بھی بلوچستان کے جس بھی طبقے نے مظلوموں کیلئے آواز اٹھائی،حق کی بات کی ہیں تو کسی نہ کسی طریقے سے انہیں خاموش کرایا گیا ،سابق ضلعی امیر بلوچستان نیشنل پارٹی

ہفتہ 8 اگست 2020 20:07

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں سانحہ آٹھ اگست کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اگست کا دن بلوچستان کیلئے ایک قومی سانحے کا دن تصور ہوگا اس دن کو بلوچستان کے حقیقی آواز کو خاموش کرنے کیلئے بلوچستان کے وکلا کو شہید کردیا تاکہ بلوچستان کے پڑھے لکھے طبقے کو شہید کرکے پسماندگی میں مزید اضافہ کیا جائے تاریخ گواہ ہیں کہ جب بھی بلوچستان کے جس بھی طبقے نے مظلوموں کیلئے آواز اٹھائی ہیں اور حق کی بات کی ہیں تو کسی نہ کسی طریقے سے انہیں خاموش کرایا گیا ہیں انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف جتنی طاقت سے آواز کو دبانے کی کوشش ہوئی ہیں تو وہ آواز خاموش ہونے کے بجائے لاوا کی صورت اختیار کرچکی ھیں انہوں نے کہا کہ سانحے آٹھ اگست کو آج کہی سال گزر گئے لیکن بلوچستان کے لوگ اس سانحے کو نہیں بھولیں اور نہ بھول سکتے ہیں سانحہ آٹھ اگست کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا کریں گے کہ اللہ پاک انکے خاندانوں کو صبر نصیب کریں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں