منشیات اور سماجی برائیوں سے بچنے کے لیے کھیلوں کا فروغ دانشمندگی ہے،ڈپٹی کمشنر چاغی

پیر 2 نومبر 2020 23:48

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2020ء) منشیات اور سماجی برائیوں سے بچنے کے لیے کھیلوں کا فروغ دانشمندگی ہے نوجوانوں کے ٹیلنٹ سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے شہید الحاج عید محمد نوتیزئی فٹبال اسٹیڈیم دالبندین میں پہلا آل بلوچستان شہدائے واپڈا فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کے دوران کہی ۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ملاقاسم ملازئی فٹبال کلب پنجگور اور شہدا کیسکو واپڈا دالبندین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ کے پہلے ہاف میں ملاقاسم ملازئی فٹبال کلب پنجگور کے فاروڈ نے پہلا شاندار گول کر دیا جسے دوسرے ہاف میں مخالف ٹیم نے برابر کر دیا میچ آخری لمحات تک ایک ایک گول سے برابر رہا جس کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جو کہ ملاقاسم ملازئی فٹبال کلب پنجگور نے تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا ریفری کے فرائض اختر بلوچ نے سرانجام دیئے فائنل میچ کے موقع پر ایس ڈی او کیسکو دالبندین میر حمزہ لانگو ۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ سیکورٹی آفیسر عبدالصمد سمالانی ۔قبائلی رہنما ملک عبدالباری ریکی ۔حاجی داود محمد حسنی ۔میر شاہ نواز رئیسانی ۔میر عبدالخالق سمالانی ۔نیشنل پارٹی کے رہنما سنگت سعید بلوچ ۔جی ٹی اے بی چاغی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیر ہیجباڑی ۔راسکوہ ویلفیئر سوسائٹی کے چئیرمین عبدالمالک نوتیزئی ۔باپ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی ۔

ایس آئی پولیس گلبدین سمالانی ۔ایل ایس علی آحمد ریکی ۔بابو امام بخش بلوچ ۔حاجی دین جان مینگل۔کامریڈ سید محمد نبی ۔ڈاکٹر مصطفے مہر ۔پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی عبدالستار کشانی سمیت علاقائی سیاسی و قبائلی معتبرین اور اسپورٹس مین سمیت ہزاروں شائقین فٹبال کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے کہا کہ علاقے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت اور سماجی برائیوں کی یلغار نے ہمارے معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کو بری طرح سے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ان حالات میں فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کا فروغ اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے دوردراز علاقے پنجگور سے فٹبال کلب کی دالبندین آمد اور ٹورنامنٹ میں شرکت پر ان کے اسپورٹس دوستی کے جذبے کو سراہا۔

اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے نقد پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا ۔ ۔ٹورنامنٹ کے کے صدر میر شاہ نواز رئیسانی نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ساتھ دینے پر عوام اور شائقین کا شکریہ ادا کیا ٹورنامنٹ کے سیکرٹری ماما ظفر نے بھی خطاب کیا آخر میں ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان اور دیگر نے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات تقسیم کیے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض خلیل نورزئی تھے

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں