چاغی:دالبندین میں پانی کی بدترین قلت کیخلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

پیر 19 اپریل 2021 18:29

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) دالبندین میں پانی کی بدترین قلت کیخلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری سردار رفیق شیر بلوچ ،ضلعی آرگنائزر میر عاطف بلوچ ،تحصیل صدر ظفر بلوچ ،جنرل سیکرٹری غلام اللہ بلو چ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا دالبندین میں پانی کی بدترین قلت نے عوام کو شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے اس وقت دالبندین شہر اکثر بیشتر کلیوں میں پانی غائب ہیں عوام اس گرمی اور ماہ صیام میں بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں مگر متعلقہ محکمہ عوام کو جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکتا ہے دالبندین میں محکمہ صرف برائے نام کے رہ گئیں ہیں کلی رسول بخش ،کلی باز محمد ،کلی غریب آباد ،کلی قاسم خان ،کلی خانجہان ودیگر کالونیوں میں پانی کا نام ونشان نہیں ہے کھبی پائپ کھبی کسی اور چیز کا بہانہ بنا کر عوام کو پانی نہیں دیتے ہیں اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھے ہیں اس وقت اداروں میں کرپشن اپنی عروج کو پہنچ چکی ہے شہر کے اندر تمام مین ہول کھلے ہیں پائپ ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہے کھلے مین ہول اور ٹوٹے ہوئے پائپ میں سارا دن کتے پانی پی رہے ہیں اور غسل کررہے ہیں اور یہی پانی دوبارہ پائپ لائن میں مکس ہوجاتے ہیں جو انتہائی افسوسناک بلکہ لوگوں کے صحت کیلئے مضر ہیں اور عوامی نمائندہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران کی پشت پنائی کی جارہی ہے جسکی بدولت وہ دالبندین کے عوام پر بد معاشی کررہے ہیں محکمہ کا رویہ عوام کے ساتھ درست نہیں ہے محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران صرف کرپشن اور بھتہ خوری کے لیئے بیٹھے ہوئے ہیں عوام بوند بوند پانی کے لیئے مبارک مہینے میں سرگرداں ہیں مقررین کا کہنا تھا ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت جان بوجھ کر عوام کو پانی نہیں دئے رہے ہیں تاکہ عوام پانی کی حصول کے لیئے ہمارے دربار پر حاضری دیں ہم انھیں پانی دے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے ضلع چاغی کے تمام محکمہ انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور سب محکمہ سیاسی طور پر اپنے کو تقسیم کر چکے ہیں ضلع کے اندر کرپشن اپنی عروج کو پہنچ چکی ہے ہمارا عوامی نمائندہ بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ضلع کے اندر کوئی پرسان حال نہیں ہے محکمہ پی ایچ ای فوری طور پر اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کرنے کا حق محفوظ ر کھتا ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں