ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ضلع کونسل چاغی میر اسفندیار خان یارمحمدزی کا دالبندین کے مختلف علاقوں اور کلیوں کا دورہ

جمعرات 29 فروری 2024 17:26

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ضلع کونسل چاغی میر اسفندیار خان یارمحمدزی کا دالبندین کے مختلف علاقوں اور کلیوں کا دورہ جہاں بارشوں کے وجہ سے نقصانات کا جائزہ لیا گیا اور ندی نالوں میں تغیانی اور کلیوں میں پانی جمع ہونے کا جائزہ لیا اور انھوں کہا کہ ہیوہی مشینری کے ساتھ کلیوں سے پانی نکالا جا رہا ہے اور حفاظتی بندات بنایا جارہا ہیں تاکہ کسی بھی فلڈ اور تیز بارش سے لوگوں کو محفوظ رکھا جائے اس موقع پر خان پینل کے سینئر رہنما بابو محمد علی ،حیدر سنجرانی ،کرم خان ، نادر شاہ ، آزاد شاہ موجود ہے ودیگر ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے مزید کہا عوام کی اس مشکل وقت میں ساتھ دینا ہمارا فرض ہیں جہاں ہم سے ہوسکتا ہم عوام کی خدمت لئے حاضر ہیں اور مختلف گلیوں کا بھی جائزہ لینے کیلئے دورہ کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ گلیوں میں بارشوں کا پانی جمع ہیں ان کو نکالنے کے لئے کام شروع ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں