دالبندین پاسپورٹ آفس چاغی عوام کیلئے درد سر بن گیا،عوام پاسپورٹ کی حصول کے لئے رل گئے

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:19

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) دالبندین پاسپورٹ آفس چاغی عوام کے لئے درد سر بن چکا ہے پاسپورٹ آفس کی کارکردگی پر عوام نالاں پاسپورٹ عملہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں ناکام عوام پاسپورٹ کی حصول کے لئے رل گئے لیکن عملہ کو کوئی پرواں نہیں زیادہ تر عمرہ اور حج پر جانے والے افراد شدید پریشانی سے دوچار ہے تفصیلات کے مطابق دالبندین سمیت چاغی بھر کے لوگوں نے دالبندین پاسپورٹ آفس کی کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے دالبندین پاسپورٹ آفس پاسپورٹ کی حصول اور بروقت فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے گزشتہ تین ماہ سے حج اور عمرہ کے لئے جمع کرنے والے نوکنڈی، تفتان، چاگئے، دالبندین کے لوگوں کو ابتک موصول نہیں ہورہے ہے پاسپورٹ آفس کا چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں پاسپورٹ عملہ کا تین ماہ بعد بھی یہی موقف اختیار کرتا ہے کہ ابھی تک پاسپورٹ پرنٹ نہیں ہوا ہے تین تین ماہ تک پاسپورٹ کا نہ ملنا ضلع چاغی عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے بعض مقامی لوگوں نے دالبندین پاسپورٹ عملہ کی کارکردگی پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا علاقائی لوگوں کے لیئے پاسپورٹ کی حصول میں ناجائز سختی بھرتی جاتی ہے اور اپنے من پسند لوگوں کے لیئے آسانیاں پیدا کی جاتی ہے عوامی حلقوں نے مزید کہا ہے اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام 10 سے 15 ہزار کا ٹوکن کاٹنے کی قصرت بھی نہیں رکھتے ہیں عوامی حلقوں نے دالبندین پاسپورٹ آفس میں نئے عملے کی تعیناتی اور بروقت پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بصورت دیگر شدید احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں