حکومت پنجاب نے پتنگ بازی پر سخت پابندی لگا دی ہے،ڈپٹی کمشنرچکوال

منگل 26 مارچ 2024 00:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے پتنگ بازی پر سخت پابندی لگا دی ہے اور ضلعی انتظامیہ اس پابندی کا مکمل نفاذ یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع چکوال و تلہ گنگ میں عوام الناس سے کہا کہ پتنگ فروخت کرنے والوں اور پتنگ بازوں کے بارے میں اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دی جائے تاکہ کوئی بھی دوسروں کی جانوں سے کھیلنے کا موقع نہ پا سکے۔

ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے خبردار کیا کہ پتنگ بازی کے خلاف ضلعی انتظامیہ و پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ کسی کے لخت جگر ، بھائی یا باپ کی جان کا ضیاع کسی صورت نہ ہو۔ انہوں نے ہر گھر میں والدین کو بھی سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھتے ہوئے پتنگ بازی کے خلاف مہم کا آغاز اپنے گھر سے کر کے ضلعی انتظامیہ و پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں