چکوال، آٹھ افراد کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ سے رجسٹری کرا کے حکومتی اراضی ہتھیانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:30

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء)ہسپتال روڈ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں آٹھ افراد کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ سے رجسٹری کرا کے حکومت کی اراضی ہتھیانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہد یعقوب اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے درخواست دی کہ ملزمان شوکت علی، محمود علی پسران ممتاز علی، داہیان اور معظم علی، ممتاز علی پسران شوکت علی، فرحان علی، ہارون علی، فرقان علی پسران محمد علی نے ہسپتال روڈ پر موجودہ جگہ کا نقشہ منظور کرایا جن پر خسرات نمبرز درج نہ تھے۔

جنہوں نے ملکیت اصل حقائق کومخفی اور پس پردہ رکھ کر دھوکہ دہی اور فراڈ سے رجسٹریاں کرائیں جو حکومت کی قیمتی کمرشل جائیداد ہتھیانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اے ایس آئی شاہد بلال نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں