چکوال ،30لاکھ کا جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:30

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) ہسپتال روڈ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں30لاکھ کا جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سید ارشاد حسین شاہ ولد سید کوثر حسین سکنہ شمس آباد کلر کہار ضلع چکوال نے درخواست دی کہ اس نے مسمی سید افسر حسین شاہ ولد سید خادم حسین شاہ سکنہ شمس آباد کو بیٹے کی شادی کیلئے رقم مبلغ 30لاکھ روپے دی اس نے رقم کے عوض ایک عدد چیک دیا جو کے کیش کرانے پر ڈس آنر ہوگیا۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں