ویگن میں غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب، مقدمہ درج

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:18

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) قصبہ موگلہ کے قریب ویگن میں دو عدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کیخلاف پٹرولنگ پولیس ملہال مغلاں نے مقدمہ درج کرادیا، اے ایس آئی کامران حنیف نے استغاثہ دیا کہ ویگن نمبر RLD524 جس کو ڈرائیور احتشام عاشق ولد عاشق حسین ساکن گوجر خان چلا رہا تھا اس نے گاڑی میں دو عدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر لگائے ہوئے تھے جس پر اس نے اپنی اورعوام کی جان کو خطرے میں ڈالا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں