ہمارے مخالفین کے پاس عوام کی بہتری کاکوئی ایجنڈانہیں تحریک انصاف نے گزشتہ پانچ سال دھرنے ،جلسے اور جلوسوں میں ضائع کئے اور ہمیں بھی کھل کر کام نہیں کرنے دیا ، ملک تنویر اسلم سیتھی

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) حلقہ پی پی22پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی کے حوالے سے عوامی عدالت سے رجوع کررہے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں میں اپنے حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پورے حلقے میں شیر کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ وہ قصبہ ڈھوک کلاں والی یونین کونسل جسوال کے بڑے اجتماع میں خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ملک تنویر اسلم سیتھی کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں جب جلسہ گاہ لایا گیا تو فضا دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس عوام کی بہتری کاکوئی ایجنڈانہیں پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ پانچ سال دھرنے ،جلسے اور جلوسوں میں ضائع کئے اور ہمیں بھی کھل کر کام نہیں کرنے دیا مگر اس کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ،دہشتگردی کا قلعہ قمع کیا اور سب سے بڑھ کر سی پیک منصوبے سے ملک کی ترقی کے نئے راستے کھولے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں