عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابت 25ستمبر کو ہوگا، عمران خان نے تمام حلقوں میں خود کھڑا ہونے کا اعلان کیا ہے ، رپورٹ

جمعہ 12 اگست 2022 22:46

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این ای24 چارسدہ کے ضمنی انتخاب کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جبکہ سابق ایم این اے فضل محمد خان نیکورنگ امیدوار کے طور پر کاعذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اس حوالے سے فضل محمد خان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار ایمل ولی خان کو تاریخی شکست دیں گے، انشاء اللہ ضمنی انتخاب سے پہلے ہی عام انتخابات کا اعلان ہوجائیگا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10سے 13اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 29اگست کو جاری کردیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب, کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے،عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان تمام 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں