چارسدہ میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ،ْتین ز خمی

منگل 14 اگست 2018 13:50

چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) بٹ گرام میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چارسدہ میں تھانہ بٹگرام کی حدود میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات موٹرسائیکل سوار سے بچی زخمی ہونے کے معاملے پر تصفیے کے لیے جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمیوں کو پہلے شب قدر ہسپتال منتقل کیا تاہم تشویشناک حالت ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں پشاور منتقل کردیا ہے ،ْ اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں