چارسدہ پیسکو اربن سب ڈویژن کی ٹاسک فورس ٹیم کی کاروائی

درجنوں نادہندگان سے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی منقطع

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:03

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) چارسدہ پیسکو اربن سب ڈویژن کی ٹاسک فورس ٹیم کی کاروائی۔ درجنوں نادہندگان سے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی منقطع ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات پر ایکسیئن چارسدہ کلیم اللہ خان نے ٹاسک فورس کے ذریعے بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف اربن سب ڈویژن کے حدود میں بڑے پیمانے پر کاروائی کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جان سید اور ایس ڈی او اربن قیصر شاہ کی سربراہی اور لائن سپرنٹنڈنٹ سید نصیر اکبر باچا کی زیر نگرانی ٹاسک فورس ٹیم نے پشاور روڈ پر متعدد بجلی چوروں اور نادہندہ گان سے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کر دی۔ ٹاسک فورس ٹیم کے ساتھ کاروائی میں واپڈا ھائیڈرو یونین کے چیئر مین جان محمد ، جوہر علی، حسن زیب سمیت پیسکو اور پولیس اہلکاران بھی موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جان سید ایس ڈی او اربن قیصر شاہ اور ھائیڈرو یونین کے چیئر مین جان محمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے سے جاری اس آپریشن سے پیسکو کو لاکھوں کی روپے کی ریکوری ہو چکی ہے۔ بجلی چوروں اور نادہندہ گانوں کے خلاف اس قسم کی کاروائیاں تب تک جاری رہے گی جب تک بجلی چوری کا خاتمہ نہ کیا جائے۔انہوں نے تمام سیاسی و سماجی حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن میں پیسکو ٹیم سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں