چارسدہ،موٹروے پرڈکیتی میں ملوث ملزم24گھنٹہ کے اندر آلٰہ قتل سمیت گرفتار

بدھ 18 اگست 2021 22:57

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2021ء) موٹروے پر مسافر کے اندھے قتل کیس کاڈراپ سین ہوگیا،چارسدہ انٹرچینج کے قریب ڈکیتی میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم نے موٹروے پر سفر کرنے والے بنوں کی رہائشی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق عبید اللہ ولد غلام سرور ساکن کوہاٹ نے مقتول شفیق الرحمن ولد مصطفی سکنہ بنوں کے قتل کی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہم اپنے بچوں سمیت کالام سوات گئے ہوئے تھے،رات کو موٹروئے پر واپس پر آرہے تھے جب چارسدہ انٹرچینج پہنچے تو ڈرائیور نے مقتول شفیق الرحمن کو گاڑی کے ٹائر چیک کرنے کو کہا، اس دوران جب وہ گاڑی سے نیچے آئے تو مسلح ملزمان نے ہم پر اسلحہ تھان کر ہم پر فائرنگ کی فائرنگ کی نتیجہ میں شفیق الرحمن سر پر لگ کر جان بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر مردان یاسین فاروق نے واردات کا سختی سے نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کو ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ ڈی پی او چارسدہ نے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ عرفان خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی نورحیدر خان، ایس ایچ او تھانہ نستہ فضل دیان خان اور دیگر انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے کاروائیاں شروع کی، اس دوران پولیس نے واردات کے مرکزی ملزم سلیم ولدمسلم ساکن نستہ تک 24گھنٹے کے اندر اندر رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال بندوق بھی برآمد کر لیا گیا، دوران انٹاروگیشن ملزم نے شریک واردات کا اعتراف کرتے ہوئے وجہ عناد ڈکیتی بتائی۔ واردات میں ملوث عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم کی کارروائیاں جاری ہیں۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں