ن لیگ کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر محمد ارشد خان لودھی انتقال کر گئے

لیگی رہنما طویل عرصے سے علیل تھے اور 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی منگل 29 جنوری 2019 19:14

ن لیگ کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر محمد ارشد خان لودھی انتقال کر گئے
چیچہ وطنی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2019ء) ن لیگ کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر محمد ارشد خان لودھی انتقال کر گئے، لیگی رہنما طویل عرصے سے علیل تھے اور 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر محمد ارشد خان لودھی انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم پچھلے کچھ عرصہ سے علیل تھے جنہیں منگل کی صبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

وہ مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نویداسلم خان لودھی کے سسر تھے۔

(جاری ہے)

پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔ ابتدائی سیاست کا آغازپیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا اور بھٹو دور میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ مختلف اوقات میں ضلع ساہیوال کے علاقہ ہڑپہ سے آٹھ مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے۔ بلدیاتی سیاست میں بھی فعال کردار اداکیا اور مشرف دور میں چو دھری پرویز الٰہی کی پنجاب کابینہ میں شامل رہے۔ مرحوم کی نمازجنازہ 30جنوری بروز بدھ کی صبح گیارہ بجے ہڑپہ میں ادا کی جائیگی اور بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائیگا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں