چیچہ وطنی،کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کادستکاراللہ دتہ پورٹر کی دبئی ایکسپو 2021میں شمولیت پر ساہیوال آرٹس کونسل کو مبارکباد

منگل 5 اکتوبر 2021 12:02

چیچہ وطنی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2021ء) :کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے دستکاراللہ دتہ پورٹر کی دبئی ایکسپو 2021میں شمولیت پر ساہیوال آرٹس کونسل کو مبارکباد دی ہے، ڈویژنل کمشنر نے کہا دستکار اللہ دتہ پور ٹر نہ صرف ہڑپہ تہذیب کوبین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے میں مدد گار ثابت ہو گا بلکہ پاکستان کی ثقافت اور رسم و رواج کی ترویج میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تہذیبی ورثے کا فروغ معاشروں میں رواداری اور محبت کا باعث ہے جس میں حکومتی سرپرستی اور عوامی دلچسپی اہم رول ادا کرتی ہے،دستکار اللہ دتہ جیسے ہیرے کو تراشنے میں ساہیوال آرٹس کونسل کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،واضح رہے کہ دستکار اللہ دتہ نے ساہیوال آرٹس کونسل کی طرف سے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں کی کرافٹ کیٹگری میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے دو لاکھ کی انعامی رقم بھی وصول کی تھی،اسے دبئی ایکسپو2021میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں