وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پتنگ بازی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن

بدھ 27 مارچ 2024 14:09

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پتنگ بازی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پتنگ بازی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چیچہ وطنی میں پولیس نے مزید 5پتنگ فروش گرفتار کرلئے، ترجمان کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیموں نے لکڑ منڈی، الفتح ٹاؤن،جی ٹی روڈ اور محمد آباد میں اچانک چھاپے مار کر مزید5 پتنگ فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،ملزموں کے قبضہ سے پتنگوں کی بڑی تعاد اور ڈوربھی برآمد کرلی گئی، ترجمان کے مطابق شہر بھر میں گزشتہ چار روزکے دوران 20 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں