چھٹی محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

منگل 18 ستمبر 2018 00:30

چنیوٹ ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) چھٹی محرم الحرام کا مرکزی جلوس محلہ معظم شاہ سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستے سے گزرتا ہوا محلہ رنگریزاں امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہو گیا تفصیلات کے مطابق، چھٹی محرم الحرام کا جلوس 2بجے دن محلہ معظم شاہ چوک سے برآمد ہوا اس موقع پر عزاداروں نے زنجیرزنی اور ماتم داری بھی کی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا بعد از نماز مغرب محلہ رنگریزاں میں جا کر اختتام پذیر ہوا جلوس کے ہمراہ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے جبکہ ریسکیو عملہ بھی ہمراہ موجود رہا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں