سرکاری ونجی سطح پر قائم ادارے نابینا افراد کی فنی و نصابی تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:15

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چشتیاں میاں سرمد حسین نے کہا ہے کہ سرکاری ونجی سطح پر قائم ادارے نابینا افراد کی فنی و نصابی تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیںچنانچہ نابینا افراد کو محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہیے۔انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائینڈ چشتیاں کے زیر اہتمام محفوظ مرکز چشتیاں میں سفید چھڑی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چشتیاں میں نابینا افراد کی تنظیم نے خدمت کا قابل ستائش فریضہ انجام دیا ہے ۔

اس موقع پر بلائینڈ ایسوسی ایشن کے صدر سینئر ٹیچر غلام مرتضی نے نابینا افراد کی فنی ونصابی تعلیم کے علاوہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تنظیم کی23سالہ کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر ضلع بہاولنگر اظہار خالداور میڈیکل سوشل ویلفئیرآفیسر چشتیاں محترمہ رخسانہ شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ سماجی بہبودکی جانب سے بصارت سے محروم افراد کیلئے نابینا مرکز کی تعمیر و دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور تعاون کیا گیاہے جبکہ چشتیاں کی تنظیم میں شامل افراد نے ڈویژن بھر میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پرمیڈیکل سوشل ویلفئیر آفیسر چشتیاں محترمہ رخسانہ شاہین کی جانب سے عطیہ کی گئیں 50سفید چھڑیاں متاثرہ بصارت 38 خواتین و مردحضرات میں تقسیم کی گئیں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں