عبدالرزاق رامے کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میںشمو لیت

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:21

چشتیاں۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے چیئرمین بلدیہ چشتیاں عبدالرزاق رامے نے کونسلروں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت کے مسلم لیگ ن کے امیدوارقومی اسمبلی احسان الحق باجوہ اور امیدوار صوبائی حلقہ241چوہدری کاشف محمود کو چھوڑ کر تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سیکریٹری جنرل چوہدری طاہر بشیر چیمہ کی صاحبزادی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 168چشتیاں فاطمہ طاہر چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ241چشتیاں ملک مظفر خاں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی ملک مظفر خاں مسلم لیگ ن کے مضبوط دھڑے کو ساتھ ملانے کے لئے چیئرمین بلدیہ عبدالرزاق رامے کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔بعدازاں چیئرمین بلدیہ اپنے کونسلروں،معززین شہر اور دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے مرکزی الیکشن کیمپ پہنچے جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا، اس طرح چیئرمین بلدیہ کونسلروں ودیگر سینکڑوں لوگوں کی شرکت سے تحریک انصاف کی امیدوار قومی اسمبلی فاطمہ طاہر چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی ملک مظفرخاں کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں