معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے،ڈپٹی کمشنر ایس ڈی خالد

منگل 11 دسمبر 2018 20:25

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ایس ڈی خالدکہا ہے کہ معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے اور ان سپیشل افراد کے مسائل کا ہر سطح پر ازالہ کرنے کے قائم کدہ کمیٹی کو مزید فعال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں سپیشل افراد کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں ضلعی ازالہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہار خالد، سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری اعظم ، سپیشل ایجوکیشن کی نمائندہ میڈیم مہوش،پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے صدر غلام مرتضی نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں