چشتیاں، خاوند نے دو افراد سے مل کر اپنی نوبیاہتا بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا

پیر 7 اکتوبر 2019 18:29

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) چشتیاں کے نواحی گائوں 178مراد میں خاوند نے دوسری عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے سے منع کرنے پر دو افراد سے مل کر اپنی نوبیاہتا بیوی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈاہرانوالہ پولیس کے مطابق مہناز علی جھورڑ کی شادی محنت کش اللہ رکھا کی بیٹی میمونہ بی بی (18سال)کے ساتھ ہوئی تھی کہ اس نے اپنے خاوند کو رخسانہ بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے سے منع کیا تو مہناز علی نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اس نے رخسانہ اور اسکے خاوند ظہور احمد کے ساتھ ملکر میمونہ بی بی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی ہے جبکہ تحصیل ہسپتال چشتیاں میں پوسٹ مارٹم کے بعد میمونہ کی میت ورثا کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں