ٹائیگرفورس کو عوامی خدمات کی خاطرمتحرک کرنے کیلئے پروگرام مرتب کرلیا ہے، ڈی سی بہاولنگر

جمعہ 1 مئی 2020 17:46

چشتیاں ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹائیگرفورس کے نوجوان بے روزگاروں، مزدوروں کی نشاندہی،عوامی آگاہی،کورونا قرنطینہ سینٹرز،یوٹیلٹی سٹورز،مساجدودیگر ریلیف ورک میں رضاکارانہ طور پراپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،ضلع بہاولنگرکی پانچ تحصیلوں میں 15ہزار165افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

انہوں نے ضلعی سطح پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ٹائیگر فورس کیلئے بہاولنگر سے 4567،چشتیاں4ہزار،ہارون آباد2749،منچن آباد2226،فورٹ عباس 1546افراد نے ٹائیگر پورٹل پر رجسٹریشن کرائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگرفورس کے جوانوں کو عوامی خدمات انجام دینے کی خاطرمتحرک کرنے کیلئے پروگرام مرتب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے احساس کفالت پروگرام کے تحت 65 ہزار 505 مستحقین کو 79ہزار91لاکھ59ہزارروپئے کی رقم تقسیم کر دی ہے اور باقی 8494افراد کو امدادی رقم ادا کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سرویلنس ٹیموں اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی چیکنگ کے سلسلہ میں شہر کے مختلف مقامات ،عمارتوں،قبرستان اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مچھروں کی بریڈنگ سائیٹس کا خاتمہ کیا جائے اور ہارٹ سپاٹس کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنایاجائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں