متعدد مقدمات میں ملوث زیبی ڈکیت گینگ کے 4ملزمان گرفتار،مال مسروقہ و اسلحہ ناجائز برآمد

پیر 7 دسمبر 2020 19:41

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2020ء) اے ڈویژن چشتیاں پولیس کی کارروائی،10مقدمات میں ملوث زیبی ڈکیت گینگ کے 4ملزمان گرفتار،مال مسروقہ و اسلحہ ناجائز برآمد۔تفصیلات کے مطا بق ڈی ایس پی سرکل چشتیاں محمد زبیر بنگش کی زیرنگرانی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں ماجد اقبال کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد کامران زیب نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے 10مقدمات میں ملوث زیبی ڈکیت گینگ کے 4خطرناک ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں زوہیب عارف ولد محمد عارف قوم بھٹی سکنہ مہاجر کالونی چشتیاں،ذیشان ولد ظفر قوم راجپوت سکنہ محبوب کالونی چشتیاں،نوید اقبال ولد محمد امیر قوم بھٹی سکنہ محبوب کالونی اور ندیم شکور ولد عبدالشکور قوم رحمانی سکنہ بھٹہ کالونی چشتیاں شامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مال مسروقہ 3عدد موبائل فونز،گھڑی،لاکٹ و نقدی 100000/-روپے اور 4عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیے گئے۔ملزمان 10مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔خطرناک ڈکیت گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے پولیس کی شاندار کارروائی پر شاباش دی۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں