بہونے 70سالہ بوڑھی ساس کے سر پر آہنی راڈدے مارا ، جاں بحق

بدھ 24 فروری 2021 17:42

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2021ء) چشتیاں کے نواحی گاوں 2گجیانی میں ساس بہو کے گھریلو جھگڑے کے دوران بہوشائستہ بی بی نے 70سالہ بوڑھی ساس کے سر پر آہنی راڈدے مارا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بہو شائستہ بی بی زوجہ محمد جمیل (40سال) اور ساس ارشاد بی بی (70سال)کے درمیان اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا اور چند روز قبل دونوں نے آئے روز جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر خوکشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔

وقوعہ کے روز ساس اور بہو کے درمیان دوباری جھگڑا شروع ہوا تو بہو نے آہنی راڈ ساس کے سر پر دے مارا ،شدید ضرب لگنے سے ساس موقع پر فوت ہوگئی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر چشتیاں نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچادی اور ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں