حکومت پنجاب نے ڈینگی کے خاتمے کا عزم کر ر رکھا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر

پیر 13 جون 2022 16:30

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈینگی کے خاتمے کا عزم کر ر رکھا ہےاور انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہورہی ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آ فس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کی جس میں محکمہ صحت اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا ڈینگی کا خاتمہ قومی زمہ داری ہے اس کے تدارک کے لیے مربوط انداز میں کام کیا جائے۔اجلاس میں انسداد ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ وہ انسداد ڈینگی ٹیموں کا روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ویکٹر سرویلینس مؤ ثر انداز میں کی جانے اور اینڈرائڈ سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی626انڈوراور118اوٹ ٹیمیں قائم ہیں جو کہ فیلڈ میں فعال ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں