کوروناکے بعد کی صورتحال کے حوالے سے سیمینار، موذی وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر ایک موثر حل ہے،مقررین

جمعہ 25 ستمبر 2020 20:09

پشاور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) چترال یونیورسٹی میں ایکٹیڈ پاکستان کے تعاون سے کوروناوبا کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں تعلیم، صحت، غیر سرکاری اداروں اور انتظامیہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر ایک موثر حل ہے اس لئے آنے والے وقتوں میں عوام کو چاہئے کہ سائنسی خواندگی کے زیور سے خود کو آراستہ کریں تاکہ کسی بھی خطرناک وبا یا مرض کی صورت میں زیادہ سے زیادہ حد تک خود کو اور دوسروں کو بچایا جاسکے ایکٹیڈ پاکستان کے پراجیکٹ منیجر کامران زیب کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے نے گزشتہ کئی ماہ کے دوران کرونا جیسی خطرناک بیماری سے نمٹنے کیلئے بے تحاشا اقدامات اٹھائے ہیں جن کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومتی اداروں اور عوام نے ان کوششوں کو بہت سراہا ہے جو ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے آغا خان ایجوکیشن سروس کے ذوالفقار علی نے سیمینار کے شرکا اور طلبہ پر زور دیا کہ اب وہ اپنے آنے والے کل کیلئے پڑھائی اور تحقیق پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کوروناکے دوران ان کا جو وقت ضائع ہوا ہے اس کا ازالہ ہوسکے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں