ملک کی اصل تباہی 1985کے بعد سے شروع ہوئی ،کرپشن کی وجہ سے ہرشخص مقروض ہے،چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کا چترال جلسے سے خطاب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 8 نومبر 2017 15:07

چترال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08نومبر 2017ء) :چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی اصل تباہی 1985کے بعد سے شروع ہوئی ۔کرپشن کی وجہ سے ہرشخص مقروض ہے۔اقتدار میں آتے ہی کرپشن مٹانےاورقرضہ اتارنےکےلیےایمرجنسی لگائیں گے۔چئیر مین تحریک انصاف عمران خان چترال میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کومت کاکام لوگوں کو بہترزندگیاں دیناہے۔

غریب لوگوں کومسائل سےنکالناہی اچھےلیڈرکا کام ہے۔نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ :جوکچھ نہ کرسکےوہ منہ بناکرکہتےہیں ،مجھے کیوں نکالا۔چترال کے عوام کی مشکلات جانتاہوں۔بلدیاتی نظام کو ٹھیک کرنے سے زندگیاں آسان ہوسکتی ہیں۔سب سے بہترین بلدیاتی نظام ہم نے متعارف کروایا ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نظام میں لوگوں کونچلی سطح تک متعارف کرایا۔

۔شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ نواز کے اراکین اسمبلی کو 94ارب روپے کے فنڈ دئیے ،ارکان اسمبلی کو فنڈ دینے سے کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے ۔دنیا میں کہیں بھی اراکین اسمبلی کو فنڈز نہیں دئیے جاتے ۔اراکین اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہے۔اقتدارمیں آنے کے بعد کوئی پیسا ارکان اسمبلی کو نہیں دیاجائے گا۔پی ٹی آئی کسی ایم این اےاورایم پی اےکوترقیاتی فنڈ نہیں دےگی۔

اقتدارکے بعد پہلی ایمرجنسی تعلیم میں لگائیں گےبرصغیرمیں آج سب سے کم تعلیم پاکستان میں ہے۔اقتدارمیں آنےکےبعد دوسری ایمرجنسی ماحولیات کی لگائی جائےگیماحولیات جس تباہی پرہےایسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔پی پی پی اوراےاین پی کےدور میں 200ارب روپے کے درخت کاٹےگئے۔ہم نے اقدامات اٹھاتے ہوئےچترال میں پولیتھن بیگز ختم کردیے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کی اصل تباہی 1985کے بعد سے شروع ہوئی ۔تیسری ایمرجنسی کرپشن مٹاؤاورقرضہ اتارنےکےلیےلگائیں گے۔کرپشن کی وجہ سے ہرشخص مقروض ہے۔آج عوام پر پیسا خرچ ہونے کے بجائے جیبوں میں جارہاہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں