چترال ، شیشی کوہ میں برفانی تودہ گرنے چار افرادملبے تلے دب گئے ،تلاش جاری

اتوار 4 نومبر 2018 16:10

چترال ۔04 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2018ء) چترال کے علاقے شیشی کوہ میں گورین وادی کے مقام پر برفانی تودے کے نیچے چار افراد دب کر لاپتہ ہوچکے ہیں ان کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وادی شیشی کوہ کے علاقہ گورین وادی میں گوجر برادری سے تعلق رکھنے والے چار چرواہے برفانی تودے کے نیچے دب کر لاپتہ ہوچکے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے دن دوپہر دو بجے کے قریپ پیش آیا تھا مگر اس علاقے میں کوئی مواصلاتی نظام نہ ہونے سے کسی کو پتہ نہیں چل سکا۔

ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق ابھی تک کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے اور ان لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے دروش سے ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر اور تھانہ دروش کے ایڈیشنل ایس ایچ او بھی جائے وقوعہ پہنچ چکے ہیں جو ریسکیو کام کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

مقامی سیاسی رہنماء حاجی انذر گل کے مطابق دن ساڑھے بارہ بجے تک ریسکیو 1122 کا عملہ بھی نہیں پہنچ چکا تھا اور امید کی جاتی ہے کہ وہ بھی جاکر ریسکیو اپریشن میں حصہ لیں گے۔

لاپتہ افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جو ہفتے کے روز اپنے مویشی لینے کیلئے اس وادی میں جارہے تھے کہ ان پر اچانک برفانی تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں یہ افراد دب کر لاپتہ ہوچکے ہیں۔ لاپتہ ہونے والے افراد کے نام یہ ہیں۔ مومن خان اور امیر زادہ پسران خایستہ خان ساکنان شاہی نور شیشی کوہ، سعد ملوک ولد بہادر خان، عثمان گل ولد گل محمد ساکنان کائوتی ارندو۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقامی رضاکار ان چاروں افراد کی تلاش کررہے ہیں۔ تاہم راستوں کی حراب حالت کی وجہ سے اس علاقے میں بھاری مشنری پہنچنا نہایت مشکل ہے اور لوگ روایتی طریقے سے بیلچہ اور کدال کے ذریعے ملبہ ہٹاکر ان کو تلاش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں