ہوئی فائرنگ نہ ہلڑ بازی، چترال میں نئے سال کی خوشی مہذب طریقے سے منائی گئی

منگل 1 جنوری 2019 15:20

چترال ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) چترال کے لوگوں نے بھی نیا سال منایا مگر نہایت مہذب طریقے سے نہ ہوائی فائرنگ کی نہ کسی کو زحمی کیا۔چترال جو اپنی مثالی امن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے یہاں کے لوگ بھی نہایت امن پسند اور مہذب ہیں۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی نئے سال کے آمد پر خوشی کا اظہار کیا گیا مگر نہایت مہذب طریقے سے۔

(جاری ہے)

نہ تو ہوائی فائرنگ ہوئی نہ کسی کو زحمی کیا گیا بلکہ لوگوں نے فر مائیشی کیک بنواکر ان پر نئی سال کی مبارک باد لکھ دی اور اپنے دوست ، احباب کو تحفے پیش کئے۔ رات کو چند نوجوانوں نے آتش بازی بھی کرائی مگر اس میں کسی کو تکلیف پہنچانے یا کسی کو ڈسٹرب کرنے کا عنصر بالکل بھی شامل نہیں تھا۔ چند بزرگوں نے نئی سال کو اپنی انداز میں منایا انہوں نے دعائیں مانگی کہ آنے والا سال امن، آشتی، محبت اور سلامتی کا سال ہو او ر حاص کر غریب طبقے کیلئے اس سا ل مہنگائی کم ہو اور ضرورت کی چیزیں سستی ہو۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں