موجودہ حکومت نا اہل اور سلیکٹڈ ہے ، بہت ہوگیا اس کو مزید برداشت کر نے کی گنجائش نہیں ،مولانا فضل الرحمن

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مزدور رو رہا ہے،کسان پریشان ہے، ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں ، اساتذہ پریشان ہے، کس کس کا نام لوں پوری قوم پریشان ہے ،وطن عزیز میں ہر شخص غیر محفوظ ہے، سربراہ جے یو آئی کا جلسے سے خطاب

جمعرات 17 ستمبر 2020 13:32

موجودہ حکومت نا اہل اور سلیکٹڈ ہے ، بہت ہوگیا اس کو مزید برداشت کر نے کی گنجائش نہیں ،مولانا فضل الرحمن
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نا اہل اور سلیکٹڈ ہے ، بہت ہوگیا اس کو مزید برداشت کر نے کی گنجائش نہیں ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مزدور رو رہا ہے،کسان پریشان ہے، ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں ، اساتذہ پریشان ہے، کس کس کا نام لوں پوری قوم پریشان ہے ،وطن عزیز میں ہر شخص غیر محفوظ ہے۔

جمعرات کو جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمائدین چترال اور چترال کی غیور عوام کے جذبہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ طویل عرصہ کے بعد آپکی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔انہوںنے کہاکہ عالمی اقائوں کی غلامی سے آج ہمیں نجات حاصل کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہر طبقہ پریشان ہے، نا ہماری زندگیاں محفوظ ہے اور نا عقیدہ محفوظ ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارہ ووٹ، ہمارا روزگار کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مزدور رو رہا ہے،کسان پریشان ہے، ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اساتذہ پریشان ہے، کس کس کا نام لوں پوری قوم پریشان ہے ،وطن عزیز میں ہر شخص غیر محفوظ ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نا اہل اور سلیکٹیڈ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر حالت میں ڈنکے کی چوٹ پر کہنا چاہتا ہوں تم نے دھاندلی کی ہے ،ہم ان حالات میں سفر کر رہے ہیں، ہمیں ہمارے بڑوں نے غلامی کا درس نہیں دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ میں پاکستان کے اداروں کو پر موقع پر ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ تم نے دھاندلی کی ہے،ہم ایسے مائوں کی گود میں پلے ہے جہاں خوف کی کوئی ہوا نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم دوسروں پر روعب ڈالنے والے ہے، روب سہنے والے نہیں۔انہوںنے کہاکہ بہت ہوگیا ہے اب مزید گنجائش نہیں ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں