چترال سے پہلی بار خاتون امیدوار جنرل نشست پر کامیاب

آزاد امیدوار ثریہ بی بی نے صوبائی حلقے پی کے ون اپر چترال سے 18 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے جمعیت علما اسلام کے امیدوار کو شکست دی

جمعہ 9 فروری 2024 22:24

چترال سے پہلی بار خاتون امیدوار جنرل نشست پر کامیاب
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخواہ (کے پی) کے علاقے اپر چترال سے پہلی بار خاتون امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہوگئیں۔

(جاری ہے)

آزاد امیدوار ثریہ بی بی نے صوبائی حلقے پی کے ون اپر چترال سے 18 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے جمعیت علما اسلام کے امیدوار کو شکست دی۔ثریہ بی بی چترال کی تاریخ کی پہلی خاتون بن گئیں جنہوں نے جنرل نشست پر انتخاب جیتا۔اپر چترال سے پہلی بار کسی خاتون نے صوبائی نشست پر جنرل سیٹ پر انتخاب لڑا اور خاتون امیدوار نے روایتی سیاست دانوں کو شکست دی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں