چترال ، دروش بازار میں آتشزدگی،

70 دکانیں اور تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے دوکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سارا قیمتی سامان جل گیا ، آتشزدگی کی تحقیقات شروع کردی گئی

جمعہ 17 نومبر 2017 12:25

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) چترال کے علاقے دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی سے 70 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، دوکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سارا قیمتی سامان جل گیا ، آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے دروش بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ ، پولیس اور بڑی تعداد میں رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خوفناک آتشزدگی سے 70 دکانیں اور تین گھر جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔دکان داروں کے مطابق آتشزدگی سے دکانوں میں موجود ان کا سارا قیمتی سامان جل گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ افیسر نے بازار کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر چترال چیمبر بھی موجود تھے۔ آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں