چترال کے علاقے دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی سی70 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں

جمعہ 17 نومبر 2017 14:42

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) چترال کے علاقے دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی سی70 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے دروش بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ ، پولیس اور بڑی تعداد میں رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے خوفناک آتشزدگی سے 70 دکانیں اور تین گھر جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔

دکان داروں کے مطابق آتشزدگی سے دکانوں میں موجود ان کا سارا قیمتی سامان جل گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نے بازار کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر چترال چیمبر بھی موجود تھے۔ آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں