بالائی چترال کو اپر چترال کے ضلع کا درجہ دیدیا گیا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 13:40

بالائی چترال کو اپر چترال کے ضلع کا درجہ دیدیا گیا
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) خیبر پحتونخواہ کے سب سے بڑے ضلع چترال کو دو ضلعوں میں تقیسم کردیا گیا۔ ضلع اپر چترا ل کے نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر بالائی چترال کے عوام میں خوشی کا لہر دوڑ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسرا ر الدین صبور نوٹیفیکیشن حاصل کرکے چترال آئے تو سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان ، سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندر الملک، سیکرٹری ریٹائریڈ رحمت غازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دروش کے سینکڑوں کارکنوں اور عوام نے بڑے قافلے کی شکل میں عشریت کے مقام پر ان کا استقبال کیا جہاں ایک محتصر تقریب بھی منعقد کی گئی جو بعد میں جلسے کی صورت احتیار کرگئی۔ راستے میں کھڑے لوگوں نے قافلے پر پھول نچاور کئے ۔

(جاری ہے)

قافلے میں صوبائی اسمبلی کی محصوص نشست پر مقرر وزیر زادہ کیلاش بھی موجود تھے۔ نوٹیفیکیشن کی خوشی میں بونی کے مقام پر بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس سے محتلف سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سیاست سے بالاتر ہوکر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اور مرکزی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے بالائی چترال کو الگ ضلع کا درجہ دیا ہے ۔

جلسہ میں رحمت غازی نے صوبائی حکومت کا نوٹیفیکیشن باقاعدہ طور پر دکھایا۔ ہمارے نمائند سے بات کرتے ہوئے شہزادہ سکندر نے کہا کہ عمران اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنا وعدہ پورا کیا اور چترال کے بالائی علاقے کو ضلع کا درجہ دیا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں