وادی آرکاری کی خوبصورت ترین علاقہ اویر لشٹ کو تباہی سے بچایا جائے،وادی کے اوپر صدیوں پرانا برفانی تودہ ایٹم بم سے کم نہیں،اہالیان چترال

جمعہ 29 جولائی 2022 22:40

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2022ء) وادی آرکاری کی خوبصورت ترین علاقہ اویر لشٹ کو تباہی سے بچایا جائے،وادی کے اوپر صدیوں پرانا برفانی تودہ ایٹم بم سے کم نہیں،اہالیان چترال ۔ہوئیر چترال میں وادی آرکاری کا نہایت حسین علاقہ اوویر لشٹ کے لوگ نہ تو رات کو سکون سے سو سکتے ہیں نہ دن کو چین سے بیٹھ سکتے ہیں اور نہ کھانا آرام سے کھا سکتے ہیں۔

ان لوگوں کی پریشانی کی بنیادی وجہ برفانی تودہ ہے جو ان کے سروں پر ہر وقت لٹکتی ہوئی تلوار بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے نمائندے نے اس علاقے کا دورہ کیا جو کسی بھی میڈیا کا اس وادی میں پہلا قدم تھا۔ ان لوگوں نے بتایا کہ اسی وادی میں مومی کے مقام پر پہاڑوں پر پڑی ہوئی صدیوں پرانا برفانی تودہ (گلیشیر) جب پھٹ گیا تو اس سے تباہ کن سیلاب آئے گا جس میں کئی لوگ لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری اس بستی کے اوپر پہاڑی کے اوپر صدیوں پرانی برفانی تودے پڑے ہیں جو کسی بھی وقت گلوف کا باعث بن سکتا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم قدرتی آفات کو روک تو نہیں سکتے مگر بہتر حکمت عملی سے اس کی نقصان کا شرح کم سے کم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں