چترال،پرائیویٹ چیرلفٹ سے نوجوان دریا میں گرکر جاں بحق

بدھ 10 اگست 2022 22:15

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) چترال شہر میںگزشتہ روز کڑوپ رشت بازار اور گہتک دنین کے درمیان پرائیویٹ چیرلفٹ میں دریاعبور کرنے کے دوران ایک نوجوان دریا میں گرکر جان بحق ہوگئے جس کی لاش کو پانچ کلو میٹر دور جوٹی لشٹ کے مقام پر تین گھنٹے بعد ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے دریا سے برامد کیا۔

(جاری ہے)

پولیس اسٹیشن چترال کے اہلکار نے متوفی کا نام حضرت عمر ولد فضل معبود بتایا جس کا تعلق چترال شہر کے نواحی گائوں کاری سے ہے۔ پولیس نے ضابطہ فوجدار ی کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے تاکہ نوجوان کے موت کے اصل وجہ سامنے آسکے۔ متوفی مقامی سرکاری کالج میں انٹرمیڈیٹ کلاس کا طالب علم تھا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں