سیدنا عمر فاروق اعظم ؓکی شان میں گستاخی بدترین دہشت گردی ہے،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ

جمعرات 28 ستمبر 2023 15:19

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے نائب امیر مولانا افتخار اللہ شاکر،سرپرست انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ نارووال مولانا گل محمد توحیدی،مفتی امجد علی،مفتی عبدالرشید عثمانی امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ نارووال،جنرل سیکریٹری قاری عبد الروف محسن،قاری خادم حسین،قاری اکبر تابانی،قاری ارشد ربانی, ڈپٹی سیکرٹری حافظ ابرار نصیب،مولانا عثمان شاہد،مولانا عبدالوحید قاسمی،قاری محمد رفیق،امداداللہ طیب،قانونی مشیر فیصل منہاس،افتخار اللہ ڈھلوں،انچارج میڈیا سیل عاطف خاں اور دیگر عہدیداران وکارکنان نے کہا کہ خلفاء راشدین حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت وختم نبوت کے عینی گواہ ہیں گلگت اورمظفرآباد کے بعد حیدرآباد میں سیدنا عمر فاروق اعظم ؓکی شان میں گستاخی بدترین دہشت گردی ہے۔

(جاری ہے)

توہین رسول وخلفاء راشدین کے مرتکب دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ حیدرآباد میں سیدنا عمر فاروق اعظم رض کاپتلہ بنا کر جلانے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے واقعے پر قائدین انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ نارووال نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ یہ جمعہ المبارک تحفظ ختم نبوت وتحفظ ناموس اصحاب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طور پر منایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل اور ملک دشمن عناصرِ پاکستان کے امن کو تہہ وبالا کرنے کے لیے آئے روز توہین آمیز خاکوں اور گستاخی اصحاب مصطفی کاارتکاب کرتے ہوئے ملکی سلامتی واستحکام کوچیلنج کررہے ہیں جوہراعتبار سے قابل مذمت ہے ۔ صدر پاکستان جلد ازجلد توھین صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے قومی اسمبلی اور سینٹ سے متفقہ طور پر منظور شدہ ترمیمی بل پر دستخط کر کے قانون کی روشنی میں گستاخوں کوکیفرکردار تک پہنچائیں

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں